اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے:چیف آف سادات مخدوم سید فیض مصطفیٰ بخاری
تفصیلات کے مطابق چیف آف سادات مخدوم سید فیض مصطفیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کی رحمت کے بعد افواج پاکستان کاہر جوان ہمارے ملک کی سلامتی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں آزادماحول میں جینے کا حق دلا رہا ہے ۔بحیثیت پاکستانی قوم ہم شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے آج پاکستان شہداءکی قربانیوں سے ہی قائم ہے اور جب تک افواج پاکستان ہے ہمار املک ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فون کے ذریعے کیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جس قوم نے اپنے شہداءکو بھلادیا ان کا کوئی نام لیوا نہیں رہتاکیونکہ اٹل حقیقت ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ہمیں اپنی فوج پر پورا یقین ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہےان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ہم تمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت جبکہ ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کے باعث ہم اپنے ملک میں آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں جبکہ پاک فوج ہماری ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات جاگ رہے ہیں

Shares: