حکومت کا ملک میں‌ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئےسندھ میں ڈرلنگ کا فیصلہ

0
31

کراچی: حکومت کا ملک میں‌ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئےسندھ میں ڈرلنگ کا فیصلہ ، اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے گیس کی قلت پوری کرنے کیلئےسندھ میں ڈرلنگ کافیصلہ کیا ہے اور ڈرلنگ کا یہ عمل آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب8ارب مکعب فٹ یومیہ اور پیداوار4ارب مکعب فٹ ہے، ملک میں توانائی کےمیدان میں 50فیصدگیس کی قلت ہے تاہم پاکستان میں 105ٹریلین مکعب فٹ شیل گیس کےذخائرموجودہیں۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 9.1بلین بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ہیں.

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کے یوسی 01 تجرباتی پائلٹ پروجیکٹ ہے جو کہ ذخائرکی پیداوار اورٹیکنالوجی ٹیسٹ کیلئے اہم ہوگا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ووٹیکل پائلٹ ہول ہائیڈرالک فریکچرنگ کیلئے800ایم کھوداجائے گا۔واضح رہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس اور خام تیل کے توقعات سے زائد ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

امریکی ایجنسی کے مطابق پاکستان میں دس ہزار ایک سو انچاس ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور خام تیل کے تقریبادو ہزار تین سو تئیس ارب بیرل کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں موجود شیل گیس اور خام تیل کے یہ ذخائر لوئر انڈس بیسن میں موجودہیں۔امریکی ادارے کے مطابق ان ذخائر میں سے تقریبا پچانوے ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور چودہ ارب بیرل تیل تکنیکی اعتبار سےحاصل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply