پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ:کیوں ہوئی اہم وجہ سامنے آگئی

0
50

لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ:کیوں ہوئی اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف افغانستان میں افغان طالبان کی حکومت آگئی ہے مگربدقسمتی سے دوسری طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی ، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانے تھے

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیاگیا ہے جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز منسوخ کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ سری لنکن کے صدر جمعہ کو لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کریں۔ کیونکہ سری لنکا میں حالات کافی خراب ہو رہے ہیں، ہسپتالوں میں حالات ابتر ہو رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ملک بھر میں کرفیو لگا دیا جائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر 186 افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں جبکہ 3800 سے زائد افراد مہلک وباء کا نشانہ بن رہے ہیں اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے کوئی آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں ہے۔

Leave a reply