طیارہ حادثہ ، جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 74 میتیں ورثا کے حوالے،اکثرلواحقین میں امدادی رقم بھی تقسیم کردی گئی
کراچی :طیارہ حادثہ ، جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 74 میتیں ورثا کے حوالے اطلاعات کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے اب تک 74 کی میتیں ورثا کے حوالے کردی ہیں،
تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام کا کہنا ہےکہ ان کے رضاکاراب تک 39 میتوں میں سے 29 کو شناخت کے بعد ان کے ورثا کےحوالے کرچکے ہیں ، جبکہ 10 کی ابھی شناخت باقی ہے، ایسے ہی ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہےکہ 53 میتیوں میں سے 32 کی شناخت کے بعد ان کے لواحقین کو واپس کرچکے ہیں ، جبکہ 13 میتوں کی شناخت ابھی باقی ہے
ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی تک 5 ایسی میتیں بھی تھیں جن کی شناخت کے بعد ان کے ورثا تک پہنچا دیا گیا ہے، یوں ابھی 23 میتیوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ، وہ بھی امید کی جارہی ہے کہ صبح تک ان میں سے اکثرکی شناخت ہوجائے گی تو اسی وقت ان کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا
ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ حکومت کی طرف سے اس حادثے میں مرنے والوں کو فی کس 10 لاکھ روپے کے اعلان کے بعد ابتک 70 میتیوں کے لواحقین کو رقم ادا کردی گئی ہے ، جبکہ 18 میتوں کے لواحقین سے رابطہ تو ہوگیا ہے لیکن ابھی تک ان کی طرف سے انتظارکرنے کا کہا گیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق 6 میتیوں کے لواحقین کے درمیان رقم کی وصولی پرتنازعہ کی وجہ سے ابھی تک معاملہ موخر ہے جبکہ 3 میتوں کے ورثا نے اپنے پیاروں کے بدلے رقم لینے سے انکارکردیا ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔