آف کام نے سماٹی وی اوراسٹوڈیو66 پرجرمانے کے ساتھ پابندیاں عائد کردیں

لاہور:آف کام نے سماء ٹی وی اور اسٹوڈیو 66 پر پابندیاں عائد کر دیں۔اپنے پیغام میں آف کام نے کہا ہے کہ آف کام آج ہمارے نشریاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دو مالی جرمانے عائد کر رہا ہے۔

آف کام کی طرف سے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی کو اپنے چینل سماء ٹی وی کے ذریعے براڈکاسٹنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 40,000 برطانوی پاونڈ کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

آف کام کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 965 TV لمیٹڈ پر 15,000 برطانوی پاونڈز کا مالی جرمانہ بھی عائد کر رہے ہیں، کیونکہ اس کی سٹوڈیو 66 سروس نے ٹی وی اشتہارات کے قوانین کو توڑ دیا۔آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مالی جرمانے HM Paymaster General کو قابل ادائیگی ہیں۔

آف کام کی طرف سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ندیم ملک لائیو کے مسلسل دو ایڈیشنز کی ہماری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں پروگراموں میں بیانات احمدی مخالف نفرت انگیز تقریر اور احمدی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔ آف کام نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ ہم نے یہ بھی پایا کہ پہلے پروگرام میں بیانات سراسر نفرت انگیز اور یہودی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔

آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگست 2021 سے سماء ٹی وی کو نیو نیوز کے نام سے جانا جاتاتھا، کیونکہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی نے اس تاریخ سے سروس کے لیےفراہم کنندہ کا مختلف مواد استعمال شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں یہ بات واضح ہے کہ مالی جرمانہ عائد کرنے کا ہمارا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لائسنس دہندگان اپنے نشر کردہ مواد کے ذمہ دار ہیں۔اور ان کو اپنے کیے گئے وعدوں سے انحراف کی وجہ سے اس سخت فیصلے سے گزرنا پڑرہا ہے ، جس کو پورا کرنے کے سوا سما ٹی وی کے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں ہے

Comments are closed.