افسران عوام کے خادم، سہولیات کی فراہمی میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، محمدعابد خان

0
77

افسران عوام کے خادم، سہولیات کی فراہمی میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، محمدعابد خان

پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جوڈیشل کمپلیکس کاٹلنگ مردان میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر ، ایم پی اے ملک شوکت اور تمام محکموں کے سربراہان کی شرکت، عوام نے مسائل اور شکایات کے انبا ر لگادئیے ۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر اور ایم پی اے ملک شوکت نے ماتحت محکموں کے افسران پر واضح کیا کہ وہ سروسز کے فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ کیونکہ وہ حاکم نہیں بلکہ خادم بنا دیے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہوتا ہے ۔ گڈ گورنس ترقی کی بنیادی اکائی ہے ۔ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سوشل پریشر برقرار رکھیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں ۔ انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔ جو کہ واپڈا اور ٹرانسفارمروں کی خرابی کا جائزہ لے گی اور یہ چھان بین کرے گی کہ سروسز کی فراہمی میں عوام سے کوئی پیسہ تو وصول نہیں کیا جارہا ۔ بائیزئی ایریگیشن سکیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مردان کی سطح پر تشکیل دیا گیا ٹاسک فورس میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا ۔ تاکہ واٹرمنیجمنٹ کے درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور آبپاشی کے معاملات درست سمت کی طرف موڑ سکیں ۔ سوات موٹر وے کے متاثرین کو معاوضے کے ادائیگی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply