راولپنڈی : افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،سلام پیش کرتا ہوں اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں چیئرمین ایچ آئی ٹی میجرجنرل سیدعامررضانےاستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعداد، ترقی، جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ہیوی انڈسٹریز کے پیداواری یونٹس کو جدید بنانے کے حالیہ اقدامات پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ٹینکوں کےریموٹ ویپن سسٹم اورآرٹلری گن بیرلزپر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی کو اےپی سی،ٹینکوں کی اپ گریڈیشن،فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔
"عقابی روح جب بیدار ہوتی ہےجوانوں میں
نظر آتی ہے انکو اپنی منزل آسمانوں میں”نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہےساقیافسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،سلام پیش کرتا ہوں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ@OfficialDGISPR pic.twitter.com/i2DXOylbR4
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 9, 2021
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی ٹی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی ضروریات پوری کررہاہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے، ہمیں سنگ میل عبورکرنےپرفخرہے۔