اسلام آباد ملک بھرمیں بجلی کی بندش کا سبب بننے والے افسروں کونوکریوں سے فارغ کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ افسران جن کی وجہ سے ملک بھرمیں بجلی کی بندش ہوئی ہے ان کونوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے

 

 

ادھر اس حوالے سے سینٹرل پاورجنریشن کمپنی کی طرف سے ان افسران کی لسٹ بھی جاری کردی گئی حکام کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ ان افسران میں محمد سہیل احمد ایڈنشنل پلانٹ مینجر،دیدارعلی چنا جونیئر انجنیئر ، علی حسن گولو فورمین ،ایاز حسین داہڑ،سعید احمد،سراج احمد میمن اورمحمد الیاس کو برطرف کیا گیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق حکام نے ان افسران کے خلاف انکوائری بھی تشکیل دے دی تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جاسکیں‌

Shares: