اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : اوگرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ہے-
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔
لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔