ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو رہا کیا جائے،بھارت دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے،

بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، ترجمان دفترخارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے ،کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاوَنی بنادیا ہے ،کشمیری بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کررہےہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اورانٹرنیٹ پر بھی پابندی لگارکھی ہے،پاکستان بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو رہا کیاجائے،بھارت دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے،ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا،وزیرخارجہ نے بھارتی اقدامات سے متعلق مختلف ممالک کو خط لکھے،مقبوضہ جموں کشمیرکا25روزسےدنیاسےرابطہ منقطع ہے ،مقبوضہ کشمیر کا آسان حل ہے،مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرلیاجائے، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہوئے ،

پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی واقعات کوغلط انداز میں پیش کرنے پرتشویش کا اظہا ر کرچکے ہیں ،افغان حکومت کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں ،سرحدی علاقے میں فائرنگ سے متعلق افغان حکومت کے موقف کو مستردکرتےہیں،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبھی دوطرفہ مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، مقبوضہ کشمیر میں انتے لوگ گرفتار ہیں کہ جیلوں میں جگہ نہیں رہی،پاکستان نے ہمیشہ دوطرفہ مذاکرات کی حمایت کی،اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،

 

بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

Shares: