سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عالمِ اسلام سراپائے احتجاج ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمان شدید غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں بھی ایک مختلف انداز میں قرآن سے محبت کا مظاہرہ کر کے سوئیڈن کے واقعے کا جواب دیا گیا عراقی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھایا اور اسے چوم کر اور سینے سے لگا کر اس سے محبت اور اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی خوبصورت اور بھرپور طریقے سے قرآن کریم سے اپنی محبت کا اظہار کیا اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ قرآن ہمارا ابدی قانون ہے اور اس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے۔
سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار
دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی(او آئی سی) اجلاس آج جدہ میں ہو گا او آئی سی نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیا ہے کہ قرآنِ کریم اور دیگر اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں سوئیڈن میں ہونے والے واقعے کے خلاف عالمِ اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،یورپی یونین نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
یورپی یونین نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط بھیجنےکا فیصلہ
علاوہ ازیں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں قائم مقام صدر نے کہا کہ سوئیڈن حکومت فوری ایکشن لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
دوسری جانب سوئیڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو انفرادی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔