ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

نادیہ سے اس وقت شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا صارفین ناراض ہیں
0
84
nadia afghan

سینئر اداکارہ نادیہ افگن ہیں آج کل تنقید کی زد میں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہہ دیا کہ یمنہ زیدی اور ریٹڈ اداکارہ ہیں، اس کے بعد ان کو جس قسم کی تنقید کا سامنا ہے اسکی مثال نہیں دی جا سکتی.انہوں نے اسی انٹرویو میں‌ایک اور بات کہی جس کے وائرل ہونے کے بعد نادیہ افگن آ گئیں ہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر. نادیہ افگن نے کہا ہے کہ میں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا ہوا ہے مجھے اس کے کام کے ایتھکس بالکل بھی پسند نہیں ہیں.

یوں انہوں نے ماہرہ خان پر تنقید کے نشتر کس دئیے، ”ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے انہوں نے اپنے سے جونئیر اداکارائوں پر تنقید کرنے کی ٹھان لی ہے”. نادیہ سے اس وقت شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا صارفین کافی ناراض ہیں. لیکن نادیہ افگن کسی کا بھی بھائو نہیں‌لیتیں. یاد رہے کہ نادیہ افگن کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ کافی دوستی ہے اور دونوں سرمد کھوسٹ کے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام جلد شروع کرنے والے ہیں. نادیہ ایک ورسٹائل اداکارہ مانی جاتی ہیں، ان کے کریڈٹ پر ششلک جیسے پراجیکٹس ہیں.

 

حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

Leave a reply