فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر او آئی سی کا ردعمل آ گیا،ترکی کے موقف کے ساتھ ہیں:اوآئی سی

0
37

کویت :فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر او آئی سی کا ردعمل آ گیا،ترکی کے موقف کے ساتھ ہیں:اوآئی سی کا دبنگ اعلان ، اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن نے فرانسیسی سیاستدانوں کےطرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے استنبول پروسیس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی انسانی حقوق کمیشن فرانسیسی سیاستدانوں کےطرزعمل کی مذمت کرتی ہے، آزادی اظہار رائےکےنام پر فرانس نے جو رویہ اپنایا وہ قابل مذمت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گستاخانہ خاکے اور امتیازی سلوک عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہرسطح پرہمیں تحمل اوراعتدال پسندی سےکام لیناہوگا۔

اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ باہمی احترام بڑھانے،غلط فہمی دورکرنےکیلئےبین المذاہب مکالمےکی ضرورت ہے جب کہ مذہب اور عقیدے پر امتیازی سلوک کےخطرات سےنمٹنےکیلئےاستنبول پروسیس کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر کے امام اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم مخالف کارروائیاں کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

Leave a reply