اسلام آباد :او آئی سی اجلاس:وزیراعظم کا خیرمقدمی پیغام:مہمانوں کا استقبال شروع:پی ڈی ایم کی سیاست شروع،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ 48 ویں او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وفود اور مبصرین کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
میں OICرکن ممالک سےتشریف لانےوالےوزرائے خارجہ و وفود،مبصرین،شراکت داروں اور عالمی تنظیموں کا اسلام آباد میں #48OICCFM میں پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔”اتحاد،عدل اور ترقی“کےجامع عنوان کےتحت OICکی وزرائےخارجہ کونسل وسیع ترمشاورتی عمل سے گزرےگی۔آپکی موجودگی اہلِ🇵🇰کیلئےباعثِ اعزازہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئےآپ کی آمدباعث فخرہے وزرائےخارجہ کانفرنس کا موضوع ’’اتحاد، انصاف اور ترقی‘ ہے کانفرنس میں وسیع البنیاد موضوعات پر گفتگو ہو گی۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مہمانان گرامی کے پاکستان آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر علامہ طاہر اشرفی نےمعزز مہمان کا استقبال کیا۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کی، طاہراشرفی نے کہا کہ معزز مہمان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئےتشریف لائے ،انہیں خوش آمدید کہتاہوں۔
رواں سال اجلاس کا موضوع "اتحاد،انصاف اور ترقی کیلئےشراکت داری کی تعمیر کے تحت”منعقد کیاجارہاہے، 57ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اس سےقبل47اجلاس ہوچکےہیں، پاکستان مسلم امہ کا اہم ترین ملک اور یواین میں مسلمان ممالک کی موثر آواز ہے۔
ادھر ذرائع کےمطابق وزیراعظم عالم اسلام کے رہنماوں کی استقبال کےلیے تیارہیں اور ان کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہہ رہے ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف اس اہم موقع پر دھمکیوں میں شدت آگئی ہے