او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیرکا مظفر آباد کا دورہ

0
52

او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر نے وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں سعودی عرب، مراکش سوڈان اور مالدیپ کے سینئر سفارتکار شامل تھے،او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کی سربراہی کی نائب سیکریٹری جنرل انسانی امور طارق علی بکیت بھی وفد کا حصہ تھے،وفد نے آج تھوتھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی، مندوبین نے ہنرمند تربیتی مرکز کا دورہ کیا، مہاجرین سے بات چیت کی، وفد نے صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں وفد نے پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا، وفد نے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن برائے انڈیا، پاکستان سے بھی ملاقات کی وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی،او آئی سی وفد کو سیکیورٹی مانیٹرنگ میکنزم سے آگاہ کیا گیا.دورے کے دوران وفد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔

قبل ازیں گزشتہ روز او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے نے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے خصوصی نمائندے نے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply