ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی،پولٹری ویسٹ سے تیار 500 لٹر خوردنی تیل ضبط جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی دھر لی گئی۔ڈرمز کے اوپر سیلنگ اور لیبلنگ نہیں کی گئی تھی۔بغیر لیبلنگ کے کھلا آئل خوراک کی تیاری میں استعمال کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔

کارروائی ویجلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔غیر معیاری تیل مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور پاپڑ فیکٹریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔خوردنی تیل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں کھلے اور غیر معیاری آئل کا استعمال مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے معاشرے کیلیے ناسور، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Shares: