دھاندلی،رائے ثاقب کھرل کی ویڈیو کا تہلکہ،ن لیگ کا سخت ردعمل

0
126
rai saqib

عام انتخابات ہو چکے، کسی کو بھی وفاق میں اکثریت نہ ملی تا ہم دھاندلی کا الزام ایک دوسرے پر مسلسل لگایا جا رہا ہے

کمشنر پنڈی نے پریس کانفرنس کی تو اسکے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی جاری کی گئی، ساتھ پیغام میں کہا گیا کہ الیکشن کے دس دن بعد بھی منظم دھاندلی جاری ہے اور لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسان کے ملکیتی پرنٹنگ پریس میں نواز شریف اور ان کے خاندان دیگر افراد کے حلقوں کے لیے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں تاکہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا سکے، ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک صحافی پرنٹنگ پریس میں اس حقیقت کو بے نقاب کر رہا ہے۔عمران خان کے اکاؤنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج فوری طور پر جاری کیے جائیں

ویڈیو صحافی ،یوٹیوبر رائے ثاقب کھرل کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ وہ لکشمی چوک پر پرنٹنگ پریس میں موجود ہیں جس میں 8 فروری کو (مانسہرہ این اے 15) جس الیکشن میں نواز شریف ہار گئے ہیں اس کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

رائے ثاقب پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ایک کارکن ،انکی کے کہنے پر اداکاری کی، عظمیٰ بخاری
بیلٹ پیپر چھاپے جانے کی ویڈیو کے بعد ن لیگ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ٹویٹر پر رائے ثاقب کھرل کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہیں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس بھی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کھلے عام دروازے کھول کے بیلٹ پیپر کون چھاپتا ہے؟ رائے ثاقب صاحب کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا یعنی پہلے جو آئے انہوں بھی دیکھا کہ بیلٹ پیپر چھپ رہے ہیں اور وہ انکو لینے گئے اور انکے سامنے بھی بیلٹ پیپر چھپ رہے ہیں۔لگتا ہے سٹوری میں ” مِٹھا بوہتا پے گیا جیہڑا ہن کوڑا ہوگیا اے”رائے ثاقب صاحب شوٹ کرنے جاتے ہیں چوری پکڑنے جاتے ہیں اور جن کی چوری پکڑی جارہی ہے وہ ذرا سی بھی مزاحمت نہیں کرتے انہیں آرام سے شوٹ کرنے دیا جاتا ہے۔ اتنی بڑی سٹوری تھی جسے رائے ثاقب نے اپنے چینل ، اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی بجائے پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ کو دی جس کا صاف مطلب یہی ہی کہ موصوف بھی جانتے تھے کہ یہ پلانٹڈ سٹوری ہے، رائے ثاقب آپ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ایک کارکن ہے آپ انہی کی ہدایات پہ چلتے ہیں اور انہی کے کہنے پہ سارا ڈرامہ ہوا جس پہ آپ نے اداکاری کی۔پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم سب نے اسے آگے لے جانا ہے۔اگر آپ کو ایک پارٹی اور اسکے لیڈر سے محبت ہے میں اس پہ بھی اعتراض نہیں کرتی لیکن تھوڑی سی محبت اپنے ملک کیلیے بھی رکھ لیں۔ علی امین گنڈاپور اپنی طرف سے وزیراعلیٰ بنے ہوئے ہیں،2018میں جیتنے کے بعد آر ٹی ایس پر اس جماعت نے شور نہیں مچایا،دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے، جعلی بیلٹ پیپرز کا نیا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،پنجاب میں فتنہ فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ جعلی فارم 45 چھاپنے والوں نے اب اپنے جعلی یوٹیوبر کے ذریعے بیلٹ پیپرز کا جھوٹا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک کہتے ہیں کہ رائے ثاقب کھرل اس سے پہلے بھی ایسی حرکت کر چکے ہیں!انہوں نے فیاض الحسن چوہان پر سٹیج ایکٹریس سے شادی کی جعلی خبر بھی ایک بھی دفعہ چلائی تھی جو مکمل جعلی نکلی لیکن فیاض الحسن چوہان نے آخر تک پیچھا کیا اور پھر معافی کی ویڈیو اپلوڈ کروائی۔مسلم لیگ نواز کو بھی ایسا کرنا چاہئے

سلمان درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نے نہیں ریلیز کی بلکہ میں ابھی اس اسٹوری پر مزید کام کررہا تھا۔ میرا سورس مجھے مجبور کررہا تھا کہ میں ویڈیو اپلوڈ کروں میں نے نہیں کی تو انہوں نے خود ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ رائے ثاقب کھرل کا منصور علی خان کو دیا مؤقف

صحافی امجد حسین بخاری کہتے ہیں کہ رائے ثاقب کھرل
صحافی کو خبر کی مکمل تحقیق کرنی چاہیے، سیاسی جماعتیں جگہ جگہ انہیں ٹریپ کرنے کو تیار بیٹھی ہوتی ہیں۔ کھرل کو بلایا گیا، سورس نے خود ہی ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کردی۔ کھرل اور میاں نوید اپنے چینلز کی ایڈیٹوریل ٹیم کا انتظار کرتے رہے۔

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی،سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، سینیٹر فیصل جاوید

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ملزم کو کیسے نامرد بنایا جائیگا؟ تفصیل سامنے آ گئی

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی،

بچوں کے ساتھ جنسی اورجسمانی تشدد کا حل سرعام پھانسی دینا نہیں بلکہ..عدالت نے کیا حل بتایا؟

Leave a reply