سیمنٹ ، ٹیکسٹائل ،کار ڈیلرز کے بعد آئل مل والے بھی میدان میں آ گئے، حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلا ن کر دیا
باغی ٹی وی کی رپوترٹ کے مطابق آئل ملز ایسی ایشن کا بہاولپور میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سات جولائی سے آئل ملز مکمل طور پر ہڑتال کریں گی حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسوں کے بعد آئل ملز ایسوسی ایشن والے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں.
آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد 1200 فیکٹریاں بند ہوں گی اور 1 لاکھ اسی ہزار مزدور بے روزگار ہوں گئ. گھی کی قیمتیوں میں اضافہ ہو جائے گا اور مارکیٹ میں شاٹ ہو جائے گا کیونکہ فیکٹریوں کی بندش سے آئل کی مزید ترسیل نہیں ہو گی
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوںپر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب آئل ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،







