ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا-
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں ٹال پلازہ فیصل آباد روڑ پر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا-
آئل ٹینکر بریک فیل ہونے ک وجہ سے ٹال پلازہ میں ٹکرا کر الٹ گیا-
آئل ٹینکر الٹنے سے ٹینک سے ڈیزل لیک ہونا شروع ہو گیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر اینڈ ریسکیو سروس موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں مصروف ہے-
اطلاع کے مطابق لوکل کمپنی کا 10 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر فیصل آباد سے لاہور کی طرف جارہا تھا کہ بریک فیل ہونے سے الٹ گیا جس سے آئل ٹینکر سے معمولی ڈیزل لیک ہونا شعوع ہو گیا- ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ایریا کارڑن آف کر کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کیے-