بحران ٹل گیا : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

0
40

اسلام آباد:آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان اور پیٹرولیم ڈویژن کی کوششوں کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

یاد رہےکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات صوبائی ریونیو اتھارٹی ، ایف بی آر اور اوگرا ، پی ایس او سے متعلق تھے۔

وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے متعلقہ اداروں کے حکام کے ساتھ مل کر ایک ٹینکر ایسوسی ایشن کی شکایات کے ازالے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری میں وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جمعہ سے ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

Leave a reply