آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر حماد اظہر اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے .اسلام آباد، ایسو سی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی.اسلام آباد،آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا.
رہنما آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرلیے ہیں،ہم نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا ہے،ٹینکرز کی اپ گریڈیشن 100فیصد مکمل ہوچکی ہے،آج سے ہڑتال ختم کررہے ہیں
اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سےمذاکرات کا سلسلہ جاری تھا،ہم نےبات چیت کا ایک فورم بنادیا ہے،
آج صبح آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔ راجا سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اور آئل ٹینکرز ہڑتال کا حامی نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا تھا۔
راجا سعید گروپ نے حکومت سے مزاکرات سے پہلے ہڑتال ختم کردی تھی، جس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں سپلائی بحال کردی گئی، سہالہ آئل ڈپو، اٹک آئل ریفانری سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی بحال ہوگئی۔
راجا سعید گروپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پڑول سپلائی بحال کردی ہے اور جڑواں شہروں میں بھی کوئی ہڑتال نہیں ہے، ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے، لیکن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔