اوکاڑہ:مشکل کی گھڑی میں مددکو پہنچنے والے ادارہ ریسکیو1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقع پر دُکھی انسانیت کی ایک ہی آواز پر انکی مدد کیلئے پہنچنے والے ادارے نے اپنی سالانہ کارکردگی جاری کر دی۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 اوکاڑہ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ سال 42014 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 64991 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

تفصیلات کے مطابق دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلے ہو یا آگ، ریسکیو 1122 ہر دم تیار کے ماٹو سے کام کرنے والے ادارے نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو 42014 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 9984روڈ ٹریفک حادثات،26571 میڈیکل ایمرجنسیز، 343 فائر ایمرجنسیز، 1180 کرائم ایمرجنسیز، 18 ڈوبنے کی، 01 عمارتوں کے گرنے اور 3917 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 64991 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 9900 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 30393 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1307 افراد موقع پرجان بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 23391 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ایمرجنسی کال کا تناسب115کالز فی دن ہے جن پر ریسکیو1122 نے ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا۔

روڈ ٹریفک حادثات: ضلع بھر میں 9984 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں متاثرہ افراد کی تعداد 10741ہے، 139 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے۔ 6403 شدید زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ4199 متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

آگ لگنے کے واقعات: ضلع بھر میں 343آگ لگنے کے واقعات پربروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 351Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ جن میں 90کمرشل ایریا،77رہایشی علاقے اور 176 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (139)،گیس لیکج(14)، موم بتی(06)، کچن فائر(04)، جنگل کی آگ (01)، نامعلوم (30)، دیگر(63) اور لاپرواہی (86) بنی،ان واقعات میں 02 متاثرین شامل ہیں جن میں 01 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1 متاثرہ شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

موٹر بائیک سروس: ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے ضلع بھر میں 8574ایمرجنسیز پر2.87 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے8942 افراد کو مدد فراہم کی۔

پیشنٹ ریفرل سسٹم: گزشتہ سال پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 5651 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 2509 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ3142 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

فلڈ ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن: گزشتہ سال دریائے ستلج اور دریائے راوی پر آنے والے سیلاب میں ریسکیو1122 اوکاڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 16186 افراد کو سازوسامان اور 798 چھوٹے جانورں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 7212 افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کامزید کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا ئیں گے کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے سکولز و کالجز، یونین کونسلز میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس اور سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لئیے تیار ہے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔

Leave a reply