اوکاڑہ: ایک شخص کی دس بھینسیں نہر میں ڈوب کر ہلاک
اوکاڑہ(علی حسین) ایک شخص کی 10 بھینسیں لوئر باری دوآب میں ڈوب گئیں جبکہ 9 بھینسوں کو بچا لیا گیا۔ اوکاڑہ کینٹ گیمبر کے قریب نہر لوئرباری دوآب میں 55 فائیو ایل کا ایک رہائشی محمد ارشد اپنی 19 بھینسوں کو نہر کے کنارے نہلا رہا تھا کہ اچانک بھینسیں نہر کے گہرے پانی میں اتر گئیں اور توازن کھو بیٹھیں جسکی وجہ سے نہر کا تیز پانی بھینسوں کو بہا لے گیا جبکہ نو عدد بھینسوں کو بمشکل بچایا گیا۔ بھینسوں کا مالک محمد ارشد لوگوں کو مدد کے لیے دہائی دیتا رہا لیکن کسی نے مدد نہیں کی بلکہ موقع پر موجود لوگ اس سارے واقعے کی ویڈیوز بناتے رہے۔