اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنرکی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد اس بات کی غمازی ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کو ریونیو سے جڑے معاملات میں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے محکمہ ریونیو کے تمام افسران و فیلڈ اہلکاران ایک ہی چھت تلے عوام کی شکایات کے ازالہ کے لئے سلسلہ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں

ریونیو عوامی خدمت کچہری کا بنیادی مقصد ریونیو سے جڑے معاملات کے سلسلہ میں لوگوں کے مسائل کا موقع پر حل ہے کاشتکاروں اور کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کی سہولت اولین مقصد ہے پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ریو نیو عوامی خدمت کچہریاں تسلسل سے جاری رہیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ سمیت ریونیو افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریو نیو سے متعلقہ معاملات کے میرٹ پر حل ،ڈومیسائل کے اجراء ،معائنہ ریکارڈ،انکم سرٹیفیکٹ ،رجسٹری انتقالات کا اندراج ، فرد کا اجراء اور درستگی ریکارڈ کے معاملات فوری حل کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ہفتوں اور مہینوں میں ہونے والے ریونیو سے متعلقہ کام اب گھنٹوں میں ہو رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں انہوں نے محکمہ مال کے افسران و عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اپنے دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی کرنے والے افسران و عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں اگر کوئی رشوت لیتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کو فوراََ ختم کریں اور لوگوں کے لئے سہولت پیدا کریں

Comments are closed.