اوکاڑہ(علی حسین ) حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کیے گئے ملک گیر سمارٹ لاک ڈاؤن کو اوکاڑہ مین بازار کے تاجروں نے ماننے سے صاف انکار کردیا ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاجروں اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔ تاجروں نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے حق بازار ، صدر بازار، کچہری بازار اور ریل بازار میں دکانیں کھول لیں۔ پولیس کے پہنچنے پر دکانداروں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے اکٹھا ہوگئی جس پر اوکاڑہ پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنا شروع کردیا۔ دکانداروں اور تاجروں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کا نفاذ غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید سے کئی دن قبل عید کی تیاری کے لیے خریداروں کے لیے سٹاک جمع کررکھا تھا جو عید سے قبل فروخت کرنا تھا لیکن حکومتی پالیسی کی وجہ سے کاروبار میں نقصان یقینی ہے ۔

اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب
Shares: