مزید دیکھیں

مقبول

صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ...

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو...

امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش

مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک...

اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی

اوکاڑہ(علی حسین) پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ(پامی) کی ویڈیو لنک میٹنگ پامی کے چیئرمین محمد اسلم زار کی صدارت میں ہوئی. میزبان اجلاس وسیم خان تھے. میٹنگ میں صدر گوگیرہ اور اوکاڑہ سمیت ملک بھر سے پامی کے عہدیداران نے شرکت کی اور ملکی صورتحال، کرونا وائرس، کشمیر ایشو اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی. میٹنگ سے اسلم زار، غلام سرور انجم مغل، اقبال ڈار، جاوید گورائیہ، مظہر الحق، خالد کیانی، نذر مسعود شاہ، انوار احمد شاہ، محمد جہانگیر، سید مجتبیٰ بخاری، مرزا محمد اسلم بیگ اور آصف آصفی الخیری نے خطاب کیا. آئندہ میٹنگ جولائی کے وسط میں ہوگی.