اوکاڑہ پولیس کا چھاپہ 8 جواری گرفتار، تین جواریوں کو مک مکا کے بعد چھوڑ دیا
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی پولیس کا جناح آباد میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مک مکا کے بعد تین ملزمان کو چھوڑ دیا جبکہ پانچ ملزمان قدیرحسین،راو شاہد، نوید مسیح، اعجاز احمد اور شہزاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو اس طرح سے چھوڑنے کے بعد شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ملزمان کو چھوڑا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کا مقصد جرائم کا خاتمہ کم اور مک مکا کے ذریعے ماہانہ بھتہ خوری زیادہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔