اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی گڑ بازار اوکاڑہ میں کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن، 400 لٹر ملاوٹی جوس تلف کردیا گیا، فوڈ بزنس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اوکاڑہ کے مشہور کاروباری مرکز گڑ بازار میں کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران جوس میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری جوس موقع پر تلف کردیا گیا۔

ملاوٹی جوس کی سٹوریج پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a reply