اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امیتاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ماحول دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے شجر کاری کی مہم شروع کرتے ہوئے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کے لان میں پودا لگایا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد آئندہ نسل کو آلودگی سے بچانا ہے اور گلوبل وارمنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگا کر ہم آنے والی نسل کو ایک اچھا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہے پھل دار درخت لگائیں۔
پودا لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و عظمت کے لیے دعائیں کی گئیں۔