اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی کی بنا پر واپڈا کا ملازم دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔ اوکاڑہ علامہ اقبال روڈ پر نامعلوم کارسوار مسلح افراد نے واپڈہ ملازم عمران ولد فلک شیر ساکن بصیر پور اوکاڑہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمران موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اوکاڑہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس نے مقتول کی ڈیڈباڈی ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اوکاڑہ دن دیہاڑے واپڈا ملازم کا قتل، خوف و ہراس پھیل گیا
Shares: