67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نے شادی کرکےغیرشادی شدہ افراد کوامید کا درس دے دیا
کیرالہ:67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نےشادی کرکےغیرشادی شدہ افرادکوامید کا درس دے دیا ،اطلاعات بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سرکاری اولڈ ایج ہوم میں معمر جوڑے نے شادی رچالی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں رہائش اختیار کرنے والے 67 سالہ کوچانیا مینن اور 65 سالہ لکشمی امال ایک دوسرے کوپسند کرتے تھےاور اس وجہ سے دونوں نے بالآخر شادی کرنےکافیصلہ کرلیا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ معمر جوڑے کی شادی کی تقریب کسی بھی عام شادی کی طرح دھوم دھام سے ہوئی اورروایتی انداز میں مہندی مایوں کا اہتمام بھی کیاگیا۔ اس موقع پر لڑکیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور شادی کے گیت گائے اور دلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا۔ مایوں کی تقریب سجی تو تمام رسومات بھی ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں عملے کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑے کے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرضعیف العمرجوڑا خوشی سے نہال تھا۔ دلچسپ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے معمر جوڑے کوزندگی کےنئے سفر کی مبارکباد گی۔