او لیول اے لیول پر پابندی کی خبریں افواہ ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق. وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹویٹکرتے ہوئے کہا ہے کہ . اس وقت حکومت کے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں .ان میںسے یہ بھی ہے کہ پاکستان نے انٹر نیشنل لیول کا امتحان او لیول اور اے لیول پر پابندی لگادی ہے. جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ امتحانات ہونے جارہے ہیںاور نہ ان پر پابندی لگائی ہے .
Unecessary rumours are floating around that Government has decided to ban international exams like O and A level or Baccalaureate. There is no truth in this. These exams will continue
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 29, 2020
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوویڈ 19وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے روائتی تعلیمی نظام میںجو خلل پڑا ہے اس نے ہمیںبھرپور طریقے سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے پر مجبور کیا ہے، موجودہ حکومت وبا سے پیدا ہونے والے خلا کو دور کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے اور نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو فروغ دے رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ (جیم) 2020 رپورٹ کے اجرا سے نیشنل تعلیمی پالیسی مرتب کرنے میں ہمیں مدد ملے گی۔ گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2020’آل مینز آل’ کا اجرا وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، ادارہ تعلیم و آگہی، ڈی ایف آئی ڈی اور یو نیسکو کے تعاون سے منگل کو کیا گیا ۔ اس موقع پر آن لائن پینل ڈسکشن میں ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے ہمیں تعلیم با لخصوص معیاری تعلیم کی دستیابی میں موجود تفاوت کی موجودی صورت حال سے آگاہی ہو ئی ہے








