بہاولپور: بہاولپورمیں نصب ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے پہلے گیند اور اب ہاکی بھی چوری: ،اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ہاکی کے مایہ ناز اولمپیئن "فلائنگ ہارس” کا لقب پانے والے بہاولپور کے سپوت سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بہاولپور میں ماڈل ٹاؤن اے کے خان چوک میں سمیع اللہ خان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے کی پہلے گیند چوری ہوئی اب کوئی اس کی ہاکی بھی چوری کر کے لے گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بہاولپور شہر میں ہاکی کے کھیل کو پروموٹ کرنے کے لیے انتظامیہ نے ہاکی اسٹیڈیم سے تھوڑا پہلے چوک میں سابق پاکستانی ہاکی اولمپین سمیع اللہ کا مجسمہ لگایا۔ اس مجسمہ سے دو دن پہلے نامعلوم شخص گیند چوری کر کے لیے گیا تھا اور اب تو سمیع اللہ کے مجسمے کے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہاکی بھی چوری ہو گئی ہے۔

یہ مجسمہ کچھ ہی دنوں میں بہاولپور کے عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور شہری دور دور سے اسے دیکھنے کے لیے آ رہے تھے کہ اچانک اس سے چیزیں چوری ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین شدید ردعمل دے رہے ہیں اور چوروں کو کوس رہے ہیں جن کی ان حرکات سے اب بدنامی ہو گی۔

 

ثنا جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم زندہ باد اپنے ہی بہترین اولمپین کے ساتھ اعلی پیار کا اظہار سمیع اللہ خان کے مجسمہ سے کچھ دن پہلے بال اور گزشتہ رات ہاکی چوری کر لی گئی۔ چند سو روپے کی چیز تھی خیر کن سے شکوہ کریں یہ قوم تو دن دہاڑے گٹر کے ڈھکن تک نکال کر لے جاتی ہے۔

 

فرحان عباس نے کہا کہ بطور قوم کیا ہم صادق و امین ہیں جو ہمیں صادق و امین حکمران ملیں گے؟

 

 

ایک صارف نے لکھا ہے کہ بدبخت نوازشریف قوم کوچوری کی عادت ڈال کرخود لندن فرار ہوگیا ہے

Shares: