بحیثیتِ قوم ہم لوگ صرف دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہو سکتے ہیں مشکل وقت میں کوئی کسی کے کام نہیں آتا
فائنل سے پہلے کسی کو معلوم بھی نہ تھا کہ جیولین تھرو بھی کوئی گیم ہے اور جب غریب مستری کا بیٹا ارشد ندیم فائنل میں پہنچا تو پوری قوم کی دعائیں اس کے ساتھ ہو گئیں جب وہ محنت کر رہا تھا تب کسی کو اس کی پرواہ نہ تھی
لوگ جن کو لفظ جیولین پڑھنا بھی نہیں آتا تھا تھا وہ جیولین تھرو کے ماہر بن بیٹھے ۔ سب اسے بتانے لگے کہ جیولین کیسے پکڑتے ہیں وغیرہ وغیرہ
اسی طرح نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے اولمپکس سے قبل کئی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن کسی نے نہیں سراہا اب جبکہ اس کا مقابلہ براہِ راست نشر ہوا تو لوگ سراہنے کے ساتھ ساتھ ماہرانہ تجزیہ نگار بھی بن بیٹھے کے ویٹ کم اٹھایا وغیرہ وغیرہ
بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں پر کوئی خاص توجہ کسی بھی حکومت میں نہ دی گئی خواہ وہ حکومت نواز شریف کی ہو زرداری کی یا پھر عمران خان کی عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ کھیلوں کی صورتحال بدل جائے گی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا شاید حکومت کھیلوں پر توجہ دے ہی نہیں رہی ۔ معاملات تب درست سمت میں جائیں گے جب کھیلوں کے اداروں پر قبضہ جمائے بیٹھے لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے ۔ ان سے سوال ہونا چاہیے کہ انہوں نے اتنا عرصہ اداروں کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کو کیا دیا ۔
اب بھی وقت ہے پاکستان کو کھیلوں پر خوب توجہ دینی ہوگی ہمارے ہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ سہولیات بھی موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ سہولیات حقدار ایتھلیٹس تک پہنچنے کے بجائے غائب ہو جاتی ہیں
ہمیں کھیلوں کی جامع پالیسی بنانا ہوگی ۔ اس ضمن میں ہمیں اپنے ہمسایہ ملک کی جانب دیکھنا چاہیے۔ بھارت نے کھیلوں پر بہت توجہ دی اور نہ صرف کرکٹ پر بلکہ تمام کھیلوں پر یکساں توجہ دی گئی جس کے نتائج آج ہمارے سامنے ہیں ۔ کرکٹ ، ہاکی ،جیولین تھرو، ریسلنگ ،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باکسنگ ،ہر جگہ بھارت کی حکمرانی نظر آتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ موجود نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ۔ اگر آج بھی کھیلوں پر مکمل توجہ دی جاتی ہے تو ہمارے ایتھلیٹس اتنے ہنر مند ہیں کہ تین سال کی قلیل مدت میں پاکستان کو چیمپئن بنا سکتے ہیں ۔
قصہ مختصر ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور کھیلوں پر بھرپور توجہ دینا ہوگی گی ابھی کیوں کہ کھیلوں سے ہیں ہیں دیگر قوموں کو کو ایک دوسرے کے ملک کے متعلق جانکاری حاصل ہوتی ہے ۔ جو قومی کھیلوں میں ترقی نہیں کرتی ان میں مشکل وقت میں فیصلوں کی طاقت نہیں رہتی ۔