معروف اداکارہ عمیر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میری شادی ہو رہی تھی تو مجھے گھر والوں کی طرف سے کہا گیا کہ اپنی خامیوں کے بارے میں کبھی اپنی اہلیہ کو پتہ نہ چلنے دینا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے گھر والوں کی بات نہیں ہے بلکہ ہمارے معاشرے میںمجموعی طور پر مردوں سے کہا جاتا ہے کہ کبھی اپنی غلطی تسلیم نہ کرنا کبھی بھی بیوی کو خود پر حاوی نہ ہونے دینا. بھئی تم کماتے ہو سب کو پالتے ہو تو تمہارا حق ہے کہ تم جو چاہے کرو. انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے. انہوں نے کہا کہ مردوں کے زہن میںیہ بات ڈالی جاتی ہےکہ اپنی غلطی ہو بھی تو اسکو تسلیم نہ کرنا.
”ایک سوال کے جواب میں عمیر رانا نے کہا کہ میں جب شوبز انڈسٹری میںآیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ کے بال سفید ہیں اگر ہیرو بننا چاہتے ہیں کہ تو ان کو کالے کر لیجیے” ، تو میںنے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے ہیرو نہیں اداکار بننا ہے. اور میںخود کو تبدیل کرکے کبھی بھی اداکار بننے کو ترجیح نہیں دوں گا، جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا اور کام ملنا ہے تو مل جائیگا، اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے کام ملا اور مسلسل مل رہا ہے.