سلطنت عمان سے ایک اور امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی
پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے دنیا بھر سے امدادی سامان کی ہوائی راستے سے آمد کا سلسلہ جاری ہے، عمان سے امدادی سامان کی پرواز منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری ۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ امدادی کھیپ عمانی قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری نے وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی ۔
پاکستان نے سلطنت عمان کی جانب سے امداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ خیال رہے کہ عمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والی یہ پانچویں پرواز ہے۔