عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان نسبتاً بہت ہی پر امن ملک ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ رات المصنعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع المدہ صناعیہ سے ملحقہ المھا پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ جس میں ایک عمانی شخص پٹرول پمپ پر کام کرنے والے بنگالی آدمی سے 155 ریال عمانی چھین کر فرار ہو گیا۔ مزاحمت کرنے پر عمانی ڈاکو نے چھری کے وار سے بنگالی کو زخمی کر دیا۔ پٹرول پمپ کے مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت صرف ایک آدمی ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ رات تقریبا 2 بج کر 35 منٹ پر ایک نقاب پوش شخص گاڑی دور میں کھڑی کر پٹرول پمپ پر آیا اور چھری دکھا کر پیسے طلب کیے۔ بنگالی ورکر کے انکار اور مزاحمت کرنے پر وہ شخص چھری سے حملہ آور ہوا اور پیسوں کا بیگ لیکر فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت بیگ میں صرف 155 ریال موجود تھے بعد ازاں معمولی زخمی ہونے والے بنگالی نے فوری طور پر مینجر سے رابطہ کیا۔ اور پھر پولیس کو مطلع کیا گیا۔
پولیس نے متاثرہ شخص کے بیان و شواہد اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پٹرول پمپ مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندہ کو بھی سی سی ٹی وی ویڈیو دکھائی جس میں ایک شخص چھری سے بنگالی ورکر پر حملہ آور ہو کر پیسوں کا بیگ چھین کر بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے بھی گزشتہ کچھ عرصہ میں ملدہ صناعیہ سے مختلف اشیاء کی چوریاں ہو چکی ہیں

Shares: