لاہور: عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے ماہ شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے، جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں۔
عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پابندی کا شکار عمر اکمل نے گزشتہ ماہ کرپٹ عناصر کی جانب سے رسائی کی اطلاع نہ دینے پر عوام سے معافی مانگ لی تھی۔