16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس:پھرکیا کریں گے تفصیلات آگئیں

0
41

اسلام آباد:16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس:پھرکیا کریں گے تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بطور وفاقی وزیر قانونی مدت پوری ہونے پر شوکت ترین کو مشیر بنا دیا جائیگا، شوکت ترین سینٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر حماد اظہر کو دوبارہ وفاقی وزیر کا عارضی عہدہ دیا جا سکتا ہے، 16 اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے، ای سی سی سمیت دیگر کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے، آئین کے تحت وزیر اعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں، ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو پوری ہورہی ہے ۔6ماہ میں شوکت ترین کو کسی بھی نشست پر منتخب نہیں کیا جاسکا۔

Leave a reply