زرداری کاحکم:شہازشریف لبیک لبیک :کل حاضرخدمت ہونےکاوعدہ:دفعہ 144نافذ

0
86

اسلام آباد:زرداری کےحکم پرشہازشریف لبیک لبیک کہنےلگے:کل حاضرخدمت ہونےکا بھی وعدہ:ادھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا، دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

خیال رہے کہ اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اس موقع پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی جاری کیا جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم عمران خان عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس اتوار کو صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بی اے پی کے خالد مگسی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس میں ممبران کی تعداد مکمل کی جائے گی، اجلاس میں ائندہ کی حکمت عملی نئے وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت ہو گی۔

Leave a reply