10لاکھ مسلم ووٹرز نےجوبائیڈن کی کامیابی کیلئےمہم شروع کردی

0
30

نیویارک:10لاکھ مسلم ووٹرز نےجوبائیڈن کی کامیابی کیلئےمہم شروع کردی،اطلاعات کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں مسلم ووٹرز نے امریکی صدارتی امیدوارجوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی ایکسپرٹ رانا زمان سعید کی قیادت میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کیلئے” 10لاکھ مسلم ووٹرز” کے نام سے مہم شروع کر دی۔ امریکہ کی تمام ریاستوں میں پاکستانیوں کے جلسے جلوس اور ریلیاں بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی رانا زمان سعید آج کل امر یکہ کے صدارتی انتخابات میں پاکستانی کیمونٹی کے سید رضوان شاہ ‘محمد رمضان ‘جاوید لطیف سمیت دیگر کے ہمراہ امر یکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کیلئے بھر پورمہم چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین رانا زمان سعید نے کہا کہ امر یکی صدر ٹر مپ کی پالیساں صرف امر یکیوں کے لیے پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے یہاں آنیوالوں کیلئے بھی مسائل پیدا کر رہی ہیں جبکہ جو بائیڈ ن نے ہمارے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ دنیا کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے نہ صرف اپنا کردار ادا کر یں گے بلکہ یہاں آنیوالوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر یں گے ۔

Leave a reply