لاہور:ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان،سازشیوں کے منصوبے بُری طرح ناکام،ن لیگ ، فضل الرحمن سرپکڑکربیٹھ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے،مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے،ساتھ لے کر چلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے،عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر مدت میں ریکارڈ قانون سازی کی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کےاچھے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہماری پوری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ کافی عرصے سے چوہدری برادران اورعثمان بزدار کے درمیان تعلقات کو نقب لگانے کی خطرناک کوششیں کرتے رہے ، اس مقصد کے لیے میڈیا ہاوسز کو بھی استعمال کیا گیا
دوسری طرف بائیں بازو کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی سرپکڑکربیٹھ گئے ہیں اوران کی سارے کے سارے خواب ادھورے رہ گئے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں پارٹیوںکی قیادت اس وقت انتہائی مایوس ہے دوسری طرف ن لیگ کی قیادت اس وجہ سے بھی پریشان ہے کہ شہبازشریف کو پاکستان نہیں آنا چاہیے تھا