ون ویلنگ کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی ساتھیوں سمیت گرفتار

0
41

ون ویلنگ کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی ساتھیوں سمیت گرفتار

ون ویلنگ کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کو دوستوں سمیت حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق شاد باغ پولیس نے لڑکی کو پیچھے بٹھاکر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سمیت 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ ہما شہزادی اور اس کے ساتھی ون ویلنگ کرتے ہوئے خطرناک کرتب دکھاتے اور ٹک ٹاک بناتے تھے۔ خطرناک کرتبوں کے دوران ہما شہزادی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ہوتی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ون ویلنگ کے لیے رنگ روڈ سمیت لاہور کی کھلی سڑکوں کا انتخاب کرتے تھے اور لڑکی کو پیچھےبٹھا کر خطرناک کرتب دکھاتے تھے۔

ملزمان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شادباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ہما شہزادی اور اس کے ساتھی ملزمان مجید، وقاص، رومان، اذان اور حارث کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ان کے زیراستعمال موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
اس حوالے سے ایس ایچ او شادباغ قمر عباس نےبتایا کہ ون ویلنگ کے دوران پیچھے بیٹھی لڑکی کو وارننگ دے کر تحفظ مرکز کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ون ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دریں اثنا ایس پی سٹی نے ون ویلروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Leave a reply