ایک زرداری سب پربھاری :زرداری کی کمال سیاست،زبردست انتقام،ن لیگ کا ستیا ناس کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری ایک ضرب المثل بن گئے ،
باغی ٹی وی کے مطابق ان کے بارے میں یہ نظریہ کہ "ایک زرداری سب پربھاری”حقیقت اختیارکرگیا ہے ،
سابق صدرآصف علی زرداری کا یہ مقولہ بھی سچ ثابت ہوگیا کہ وہ انتقام ہمیشہ سیاست کے میدان میں لیتے ہیں اورآصف علی زرداری نے یہ ثابت کردکھایا
اس بات کی تصدیق کہ زرداری سب پربھاری آصف علی زرداری کے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں، آصف علی زرداری کے سب سے بڑے سیاسی مخالف اورسیاسی نجومی کے طورپرجانے والے شیخ رشید احمد کئی بارکہہ چکے ہیں کہ آصف علی زرداری کی سیاست کو سمجھا کسی کے بس کی بات نہیں وہ سیاست میں پی ایچ ڈی ہیں
آصف علی زرداری کے بارے میں تجزیہ نگاربھی یہی کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ بیک فٹ پرکھیلتے ہیں اورزبردست کھیلتے ہیں ، آصف علی زرداری کے بارے میں جومقولہ مشہورہے اس کی تائید کی اب مزید ضرورت نہیں رہتی ،بلکہ حقائق خود ہی بول رہے ہیں
"ایک زرداری سب پربھاری” کا سب سے زیادہ اثرپاکستان پیپلزپارٹی کی سب سے بڑی سیاسی مخالف جماعت ن لیگ پرہوا ہے ، جس نے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں جس طرح مخالفت کی اورلوڈ شیڈنگ سمیت ہر ایشوپرملک بھرمیں پیپلزپارٹی کے خلاف ایک نفرت پیدا کرنے میںکوئی کسر باقی نہ چھوڑی
صرف یہ ہی نہیں بلکہ ن لیگ کی قیادت اور ن لیگ سے وابستہ کچھ مذہبی جماعتوں کے قائدین اورورکرز کی طرف سے آصف علی زرداری کو جب وہ صدر تھے ، ایسے نعرے ان کے خلاف لگائے گئے کہ جس کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں ہے
حتی کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف توڑ پھوڑ کی سیاست ن لیگ نے کی ، شیبازشریف آصف علی زرداری کوگلیوں میں گھسیٹنے کے اعلان تک کرکے ،
ُ
ن لیگ کے پلیٹ فارم سے "زراری کُتّا” کے نعرے لگائے گئے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی کردارکشی کی گئی ،آصف علی زرداری کو قاتل ، چور اورڈاکو کہا گیا
لیکن اس کے باوجود آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ نہ توگالیاں دیں گے ، نہ ہی کسی پرکیچڑاچھالیں گے وہ بس سیاستی انتقام لیں گے
اورپھرایسے ہی ہوا
عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک جب بھی شروع ہوئی اس میں زرداری نے سیاسی انتقام کی وہ مثال قائم کی کہ بڑی سے بڑی جماعت اورشخصیت بھی زرداری کی سیاست کو نہ سمجھ سکی
پھر کیا ہوا؟
آصف علی زرداری نے اس سے پہلے بھی ن لیگ کوکندھا دیا ، ان کوزبان دی ، خود بیک فٹ پرکھیلے فرنٹ پرن لیگ کوکھلایا ؛
ن لیگ کی قیادت نے آصف علی زرداری کاکندھا استعمال کرتے ہوئے اداروں کے خلاف نفرت ، ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ن لیگ ایک ملک دشمن جماعت بن کرسامنے آئی اوریوں جواس کے پاس کچھ ایک بھرم تھا وہ آصف علی زرداری کی کمال حکمت عملی سے احتجاج کے میدان میں ضائع کروا دیا
ابھی تازہ واقعات مین جس میں پی ڈی ایم وجود میں تو آصف علی زرداری نے ن لیگ کوکندھا دیا ، نوازشریف نے پیپلزپارٹی کاکندھا استعمال کیا خوشی خوشی اورپھر دیکھتے ہی دیکھتےوہ کھیل کھیل گئے کہ ن لیگ کے وجود کوخطرہ لاحق ہوگیا
کراچی جلسے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا پیپلزپارٹی میزبان بنی اس جلسے میں بھی ن لیگ کے وجود سے مسلم لیگ کا نظریاتی لباس اتارکرپیپلزپارٹی کا لباس پہنا دیا گیا
مریم کوزبان بھی دی اورمریم کومیدان بھی دیا پھردنیا نے دیکھا کہ مریم نوازجس طرح اداروں کے خلاف بولیں ن لیگ کی رہی سہی عزت اوربقا بھی خطرے مٰٰیں پڑ گئی
آصف علی زرداری کی کمال حکمت عملی سے لاہورسے چلنے والی ن لیگ کراچی پہنچ کرپیپلزلیگ بن گئی ، نظریات دفن کردئے گئے ،وہ دہائیوں کی جدوجہد کا جس طرح آصف علی زرداری نے بیڑہ غرق کیا اس کی مثال شاید نہ مل سکے
آصف علی زرداری نے نوازشریف اوراس کی بیٹی کوفوج اورعدلیہ کےخلاف کھڑا کے پاکستان کے عوام کے دلوں سے دورکردیا ،اورخود فوج سے ہمدردیا جگا کرجو کچھ قنصان ہوا تھا اس کوپورا کرلیا
یہی وجہ ہے کہ آج جب آرمی چیف نے بلاول بھٹوکوفون کیا تو آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کے اداروں کے حوالے سے چند غیر واضح بیانات کا کفارہ ادا ہوگیا
آرمی چیف نے کہا بیٹا کیا حال ہے پریشان نہیں ہونا ،بھتیجے بلاول نے کہا تایا جی میرے دل میں آپ کی بہت زیادہ عزت ہے
اس کے بعد ن لیگ تصورکرے کہاںرہ گئی
وہ پھر اکٹھے ہوگئے اورآصف علی زرداری نے ن لیگ سے جس طرح سیاسی اتنقام لیا اوراب اس کو بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ، بلکہ ستیا ناس کردیا ، اس نے یہ ثآبت کردیا کہ اب ن لیگ کی اس شکل میں واپسی نہیں ہے
لوگ بکھرنے شروع ہوگئے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی ق لیگ سے رابطہ کرچکے ، دودرجن سے زائد چوہدری نثارسےمل گئے ،کچھ پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے اورجو باقی رہے یا تو وہ جیلوں میں جائیں گے یا پھر لندن اورامریکہ
پھر تاریخ نے یہ سچ ثابت کردکھایا کہ "ایک زرداری سب پربھاری”
آصف علی زرداری نے ن لیگ کا حساب چکا دیا ہے ، ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے دہائیوں کی دشمنی کا بدلہ دس دنوں میں لے لیا ،سندھ سے واپسی پرپرانے لیگی توویسے ہی ن لیگ سے نفرت کرنے لگے جوباقی ہیں ان کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ کدھرجائیں
ن لیگ کومخالفین پچھلی دو دہائیوں سے وہ نقصان نہ پہنچا سکے جو مریم نوازاورنوازشریف کی ریاست مخالف پالیسیوں نے دوجلسوں میں پہنچا دیا اوراس کا سارا کریڈٹ بھی آصف علی زرداری کوجاتا ہے جنہوں نے ن لیگ سے کہا "آگے بڑھیں پیچھے نہیں ہٹنا ، آپ قیادت کریں میں آپ سے پیچھے نہیں رہوں گا ،
پھردھکیل دیا آگ میں اوراوپرسے جلتی پرتیل چھڑکنے والا کام بھی کیا ،
سچ یہ ہےہ کہ اس کھیل میں جوکمال حکمت عملی زرداری نے ثابت کی وہ کسی اورسیاستدان کے پاس نہیں اوراگریہ کہا جائے کہ "منہ وی اینا دے تے چپیٹاں وہ ایناں دیاں ”
اب یہ آؤآز ن لیگ کے گھرسے بھی آگئی ہے کہ”مروادتا اے زرداری نے سانوں اگے کرکے آپ پچھے رہ گیا اے ”
پھر اسی مجلس میں کسی نے پھر کہہ دیا کہ ماننا پڑے گا کہ
"اایک زرداری سب پربھاری”
پیپلزپارٹی نے مریم نوازاورنوازشریف کے ذریعے ن لیگ کوقربانی کا بکرا بنا کراپنی سیاست فی الحال بچا لی ہے