بروز جمعہ چھٹی والے دن سڑکوں پر سرعام ون ویلنگ،کاروائی کا مطالبہ
قصور
ہر جمعہ کے دن کاروباری چھٹی کی بدولت شہر قصور کا اکلوتا بائی پاس و دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر،بزرگوں اور فیملی والے سواروں کا گزرنا دشورا،ڈی ایس پی سٹی سے سخت کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں بروز جمعہ کو کاروباری چھٹی ہوتی ہے اس بابت قصور شہر کا اکلوتا بائی پاس اور دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر بن جاتی ہیں
ون ویلر ٹولیوں کی شکلوں میں اپنی موٹر سائیکلوں پر نکلتے ہیں اور خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کرتے ہیں جس کی بدولت اپنے ساتھ دوسروں کا بھی نقصان کرتے ہیں
ون ویلنگ کی بدولت اب تک ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
قصور پولیس کی جانب سے بیشتر مرتبہ کاروائی بھی کی جاتی رہی ہے تاہم دو چار روز بعد پھر وہی روٹین ختم کر دی جاتی ہے جس کے باعث ون ویلر بےلگام ہو چکے ہیں
بسا اوقات ون ویلر منع کرنے والے شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں
جمعہ کے روز بزرگ اور فیملی والے سواروں کا گزرنا محال ہوتا ہے اور ہر کوئی ان ویلروں کو سمجھانے سے ڈرتا بھی ہے
شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سے ان ویلروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے