کراچی میں آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے۔پولیس نے آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کے معاملے پر ڈکیت گینگ کا اہم کردار ٹک ٹاکر یاور یونس نکلا۔ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ، قتل میں ملوث کامران،عمرفاروق اوریوسف کوگرفتارکیاگیا، مقتول عمران پر گولی چلانے والا ملزم کامران تھا۔ قمرجسکانی کے مطابق ملزمان کے مطابق ان کویادہی نہیں وہ کتنی وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان ٹک ٹاکریاورکی مددسے وارداتیں انجام دیتے تھے ، گینگ کو واردات کے لیے اسلحہ اور موٹرسائیکل یاور دیتا تھا۔
یس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یاورکوبدلے میں ڈکیتی میں سی2حصے ملتے تھے، سچل ڈکیتی میں 3موٹرسائیکلوں پر5 ملزمان تھے، کامران پیچھے بیٹھا تھا اور عمرفاروق موٹرسائیکل چلارہاتھا جبکہ بیک اپ پرعابداشرف اورعمران تھے۔ انہوں نے کہاکہ یاور کا کردار صرف سہولت کاری کا تھا، ملزم کامران نے موبائل دیرسے دینے پرعمران کوگولی ماری، کامران کے مطابق وہ پستول کابٹ ماررہاتھاکہ گولی چل گئی۔قمرجسکانی کے مطابق ملزمان سکندرگوٹھ اوراطراف کے رہائشی ہیں، ملزمان سے مقتول عمران کا فون اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو پیش آیا جب ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت پر رائیڈر کو قتل کیا تھا۔

Shares: