آن لائن امتحانات ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ہدایات جاری کر دیں‌

اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث آن لائن امتحانات لینے کامعاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کہاکہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کوحل کرے ،سپریم کورٹ کے مطابق عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کریں گی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ این سی او سی کو بھیج دیا۔

Comments are closed.