اداکارہ در فشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کنجوس نہیں‌ہوں‌لیکن پیسے اور چیزوں کی قدر کرتی ہوں. میں ایک سوٹ جب تک بیس بار پہن نہ لوں نیا نہیں‌خریدتی. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فون سے آن لائن شاپنگ ایپس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ جو ہے بس اسی میں گزارا کیا جائے جب ضروری ہو مارکیٹ جا کر خریداری کر لی جائے. درفشاں سلیم نے یہ بھی کہا کہ میری عمر اس وقت 27 سال ہے اور میری بہن رامین مجھ سے سات سال چھوٹی ہے وہ مجھ سے چھوٹی ہونےکے باوجود مجھے مشورے دے رہی ہوتی ہے ، اور

مجھے سمجھا رہی ہوتی ہے کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں ، میری بہن مجھ سے چھوٹی ہو کر بھی بہت زیادہ سمجھدار ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ اپنے دل کی ہر بات شئیر کرتی ہوں وہ مجھے سمجھاتی بھی ہے ، میں اور میری بہن ایک دوسرے کے ساتھ اپنے کپڑے بھی شئیر کرلیتی ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن اداکاری کا شوق مجھے ایکٹنگ میں لے آیا ، آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس سے کافی مطمئن ہوں گوکہ مجھے کام کے زریعے ابھی اور آگے جانا ہے.

Shares: