باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اونٹوں کے ذریعے 1400 کلو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،اے این ایف نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں خطرناک و بیابان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی اوراونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی،1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنی تھی ۔انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 68 گرام وِیڈ برآمد ہوئی ہے،

چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

ایک اور کاروائی میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پرشارجہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو500 گرام آئس برآمد کر لیا گیا،نیشنل ہائی وے روڈ حیدرآباد کے قریب ٹرک سے 119 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے، 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بنکاک جانیوالے 2 ملزمان اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے،نیشنل ہائی وے پرسکھر کے قریب مہراب پور کے رہائشی ملزم سے 11 کلو چرس برآمد کر لی گئی،مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

Shares: