تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرزنے اپنی پارٹی قیادت کےخلاف آج ووٹ کا استعمال کیا،

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن کی بدنیتی شروع سے ہی عیاں تھی،اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوچکی ہے،ان کو منہ کی کھانی پڑی، چیئرمین سینیٹ پرایسا کوئی الزام نہیں تھا کہ یہ تحریک کامیاب ہوتی،

اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں ہوئی زیرو،صادق سنجرانی بنا ہیرو

نعیم الحق نے مزید کہا کہ سینیٹ کےاندرسیاسی استحکام کاماحول برقراررہے گا،تعداد پرتبصرہ نہیں کروں گایقین تھا اپوزیشن مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہیں کرسکےگی ،ان کےسینیٹرزکےذاتی تحفظات ہیں اپنی قیادت پراس کاآج انھوں نے اظہارکردیا، دونوں جماعت کی قیادت تتربتر ہے ان میں نظم و ضبط قائم نہیں ہے .کافی سینیٹرزہیں جن کاپارٹی قیادت سےرابطہ موجودنہیں ان کی مایوسی میں اضافہ ہوا.

اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

ووٹ دینے والے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کا شکرگزار ہوں،‌صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، پولنگ کا عمل مکمل ہوا، اور تحریک عدم ناکام ہوئی ،صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پانچ ووٹ مسترد ہوئے، اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے ،

واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: